سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

04:05 PM, 12 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے  شرح سود میں دو فی صد کمی کردی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے دس جون کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اور انتیس جولائی کو ایک فیصد کمی کی تھی۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اعدادو شمار کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ صنعتکاروں  نے  مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  صنعتکاروں نے پالیسی ریٹ میں پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق  افراز زر کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں