لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ شاہ محمود نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ اگرحکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں الیکشن ہونےجا رہے ہیں، کشمیری پاکستان سے مایوس ہوگئے ہیں، نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا،صنعت اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی پیکیج کی بات ہورہی پے جو عدلیہ کے لیے سوالیہ نشان بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا ۔
ہمارے 10 ایم این ایز کو قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے ، اسپیکر کے بیان پر آئی جی اسلام آباد کے بیان کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔