سری نگر:مودی سرکار کی فوج بھارتی خواتین کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔ خواتین بھارت میں بھارت کے شہریوں سے ہی نہیں بلکہ فوج سے بھی غیر محفوظ ہیں۔ بھارتی فضائیہ میں خاتون فلائنگ آفیسر کو ونگ کمانڈر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کی 24 سالہ خاتون فلائنگ آفیسر نے اپنے ونگ کمانڈر پر ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے۔بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر 38 سالہ پی کے سہراوت کے خلاف مقدمہ ریپ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا گیا۔
خاتون فلائنگ آفیسر کےمطابق، 31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں سال نو کی پارٹی کے دوران ونگ کمانڈرتحفہ دینے کے بہانے کمرے میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
رپورٹ کے مطابق سری نگر ایئر فورس سٹیشن پر تعینات خاتون افسر نے ایک ایئر کموڈور، تین گروپ کیپٹن اور ایک ونگ کمانڈر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بڈگام پولیس سٹیشن نے تحقیقات کے لیے متعلقہ ایئر فورس سٹیشن سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کی تحقیقات کی جاسکے۔
واضح رہے کہ بھارت میں زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں کچھ عرصہ قبل کلکتہ میں جونیئر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ ہوا تھا اس پر ملک گیر احتجاج کیاگیاتھا۔