پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

 لاہور : پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر  یحیٰی صدریقی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کےا نتقال کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دی گئی ہے جس میں انہوں نے  تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شوہر  جمعرات کو  انتقا ل کر گئے ہیں ۔

انہوں نے اپنے شوہر کے لیے مغفرت کی دعا کرنے اور فاتحہ خوانی پڑھنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ  یحیٰی صدیقی کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھے ، جس کے باعث  گزشتہ کئی دنوں سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے اس کا ذکر شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگز میں کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی طبیعت ناساز ہے ۔

مصنف کے بارے میں