اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آ ئی ممبران قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےکیس کی سماعت کی اور انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے پی ٹی آ ئی ممبران کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ارکان کو جوڈیشل کردیا ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی۔