انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز ، تقریباً 1 کروڑ 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے گئے

11:59 AM, 12 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ملک بھر کے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز  جاری ہے۔

ترجمان وزارت صحت  کے مطابق مہم کے تیسرے روز تک تقریباً 1 کروڑ 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

 وزیراعظم  کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق  کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہےہیں۔شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کیلئے ایمر جینسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،ہائی رسک ایریاز میں وفاق اور صوبوں نے موثر پالیسی تشکیل دی ہے۔اگلے چند ماہ میں 3 سے 4 اعلیٰ معیار کی مہمات پولیو کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گی ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کیلئے بھر پور عملی اقدامات جاری ہیں،پولیو ورکرز بچوں کے روشن اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے آپ کی دہلیز پر آتے ہیں والدین سے گزارش ہے کہ  ان سے بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

 عائشہ رضا فاروق  نے کہا پولیو ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں جو مشکل ترین حالات میں ہمارے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پر عزم ہیں،ان کی خدمات کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں