کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔
شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی جاری کرے گا۔ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کا تعین کیا جائے گا ۔
ماہرین کے مطابق شرح سود 19.50 فیصد پر ہے، سرمایہ کار شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کررہے ہیں، سٹیٹ بینک کی زرعی پالیسی کمیٹی آج معاشی اعداوشمار کا جائزہ لے گی، اگست 2024ء میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک آگئی۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ 9.6 فیصد پرآگئی ہے ۔اپٹما اور کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی مرکزی بینک سے شرح سود میں 4 سے 5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔