اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مونال اور لا مونٹانا کا قبضہ حاصل کر لیا۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے مونال اور لا مونٹانا کو سیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے، انتظامیہ اور پولیس نے معاونت فراہم کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف، سی ڈی اے، انتظامیہ اور وفاقی پولیس اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں میں تقریباً 18 سال قبل شروع ہونے والا مونال ریسٹورنٹ 11 ستمبر 2024 کو ختم کردیا گیا۔