شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت اجلاس آج ، وفود کی آمد

10:03 AM, 12 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء کا 23واں اجلاس  آج  اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے۔

پاکستان  آج شنگھائی تعاون تنظیم  وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا،اجلاس میں شرکت کیلئے چین، روس، ازبکستان، کرغزستان، ایران اور بیلاروس کے وفود پاکستان پہنچ گئے ،تاجکستان کے وزیر تجارت آج پہنچیں گے ۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔ایس سی او وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی اور رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔

وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے،  ایس سی او وزرا خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے۔

وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔  اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

اجلاس کا مقصد خطے میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہے پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں