نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، پورا پاکستان  واپسی کا منتظر ،ملک دوبارہ ترقی کرے گا: میاں شہباز شریف 

07:49 PM, 12 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: ن لیگی رہنما میاں شہباز شریف کاکہنا ہےکہ  نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔میاں شہباز شریف نے ن لیگ کے رہنمائوں کے  اہم اجلاس کے بعد  لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ  نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنوایا۔نواز شریف نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔ بھرپور مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے  جواب  میں کہاکہ  پورا پاکستان نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے ۔ پورا پاکستان  نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔ معیشت اور ملک اسی طرح ترقی کرے گا جہاں نواز شریف نے چھوڑا تھا۔نوا ز شریف کی واپسی کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ   نواز شریف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں سازش کے ذریعے  نااہل کئے گئے۔ ہم نے آئینی مدت پوری کرکے پارلیمنٹ کوتحلیل کیا۔ 

مزیدخبریں