دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کا لندن میں آغاز ، نگران وزیر خارجہ  کا نوجوانوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ 

دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کا لندن میں آغاز ، نگران وزیر خارجہ  کا نوجوانوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ 

لندن:پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی صدارت میں دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کا لندن میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان پہلی دفعہ کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی صدارت کر رہا ہے۔

 وزیر خارجہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں نوجوانوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایک اُمید افزا مستقبل کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے تعلیم کے شعبے میں دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ میٹنگ میں 46 ممالک کے یوتھ منسٹرز، اعلیٰ عہدیداران، نوجوانوں کے نمائندے اور مختلف تنظیموں کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں