میاں  نواز شریف 21 اکتوبر کوپاکستان آئیں  گے ، استقبالیہ  لاہور میں دیاجائے گا، شہر،شہر ریلیوں کا انعقاد ہوگا

میاں  نواز شریف 21 اکتوبر کوپاکستان آئیں  گے ، استقبالیہ  لاہور میں دیاجائے گا، شہر،شہر ریلیوں کا انعقاد ہوگا

لاہور:ن لیگ  کے قائد میاں  نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی ہوگئی ہے۔ قائد ن لیگ 15 کے بجائے 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے ۔

اس بارے میں میاں شہباشریف کا بھی کہنا ہےکہ  میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ 

میاں   نوازشریف کو لاہور میں استقبالیہ  دیا جائے گا  ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں قائد ن لیگ کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق  نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں  اوراس کے لئے باقاعدہ انتظامات کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر2019ء کو علاج معالجہ کے لئے لندن گئے تھے. اس حوالے سے   ٹوئٹر ایکس  پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کا اہم بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ’معمار پاکستان اور رہبر عوام نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔

 
 

مصنف کے بارے میں