اسلام آباد :سانحہ نو مئی میں 14 مقدمات کی تفتیش مکمل ہوگئی اور چیئرمین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں قصور وار قرار پائے ہیں۔ سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی۔ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں قصور وار قرار دیاگیا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیاہے۔ جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا۔
حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔جے آئی ٹی کے مطابق دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔