اسلام آباد :ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.83ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے صارفین کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.36ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ایل این جی کی قیمت رواں ماہ کے لئے مقرر کی گئی ہے اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔