قاہرہ: مصر میں سکولوں میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی۔ مصر میں وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نیا ضابطہ لباس جاری کردیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں وزارت تعلیم نے طالبات کے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سر ڈھانپنے کو اختیاری قرار دے دیا ہے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات کے سر ڈھانپنےکے لیے بھی صرف تعلیمی بورڈ کا منظور شدہ رنگ اور ڈیزائن قابل قبول ہوگا۔وزارت تعلیم کے مطابق، سر ڈھانپنےکے لیے والدین یا سرپرست کی آگاہی اور پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات حجاب پہن سکتی ہیں لیکن اب نقاب کی اجازت نہیں ہے۔
مصر میں کئی سالوں سے سکولوں میں نقاب پہننے پر بحث جاری ہے۔مصر بھر میں متعدد سرکاری اور نجی ادارے پہلے ہی نقاب پہننے پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔قاہرہ یونیورسٹی نے 2015 سے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس اصول کو مصر کی ایک عدالت نے 2020 میں برقرار رکھا تھا۔