پاکستانی کپتان بابر اعظم 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' قرار

04:04 PM, 12 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: قو می ٹیم کے کپتان بابر اعظم  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ  جیتنے میں کامیاب ہو  گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں مینز کرکٹ سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل کیے گئے تھے۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کی خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں مجموعی طور پر 390 رنز سکور کئے جس میں 196 رنز کی دلکش اننگز شامل تھی، ون ڈے سیریز میں بھی ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی اور انہوں نے مجموعی طور پر 276 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔ کپتان بابراعظم کو ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا تھا۔

قومی کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز  کے بعد پاکستان میں ہوئے۔

بابر اعظم کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز  ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر ریچل ہینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں، انہوں نے ویمنز ورلڈ کپ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 429 رنز بنائے۔

مزیدخبریں