عسکری قیادت کا  ڈالر کی قیمت کو 250 روپے  سے نیچے لانے کے لیے  ہر  ممکن کارروائی کا فیصلہ

12:32 PM, 12 Sep, 2023

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس میں ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے برابر لانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ،  ایس آئی ایف سی اجلاس  میں بتایا گیا  کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت اس وقت 250 روپے کے لگ بھگ ہے، عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانے تک ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق لانے کے لیے ایف آئی اے، حساس ادارے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک مل کر کارروائیاں کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، تقریبا تین ہفتوں کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔

  

مزیدخبریں