علی وزیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

10:03 AM, 12 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو  3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کر دیا۔ 

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کیخلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس پر سماعت ہوئی۔  علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے،جسمانی ریمانڈ پر  ایف آئی اے کےحوالے کیا جائے۔

تفتشی افسر کی جانب سے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اےکے حوالے کر دیا۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما  علی وزیر کو 15ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

واضھ رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی  20 ہزار روپوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ 

مزیدخبریں