اسلام آباد ہائیکورٹ میں بات کرنے کی اجازت ملتی تو معافی مانگ لیتا: عمران خان 

09:23 PM, 12 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ مجھے بات کرنے کی اجازت دیتے تو میں نے غیرمشروط معافی مانگ لینا تھی۔ میں امریکا مخالف نہیں ہوں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے تک آرمی چیف کی تعیناتی موخر کردینی چاہیے جو نئی حکومت آئے تو آرمی چیف کی تعیناتی وہ کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ لوگ غلط سمجھ رہے ہیں کہ میں امریکا کا مخالف ہوں میں امریکا سے تعلقات چاہتا ہوں لیکن برابری کی بنیاد پر نہ کہ آقا اور غلام والے ۔ 

مزیدخبریں