اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے ۔
نیو نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب اطمینان بخش نہیں ۔