فیصل آباد: تاندلیانوالہ کے علاقے میں مردوں کو بلیک میل کرکے بھتہ لینے والا خواتین گروہ سرگرم ہوگیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ خواتین پہلے مردوں سے دوستی کرتی ہیں اور بعد میں انہیں بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔
ایسے ہی ایک گروہ نے تاندلیانوالہ میں ایک شہری اور اس کے دوست کو دوستی کے بعد بلیک میل کیا اور ان سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ لئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ خواتین دوستی کرکے زیادتی کے مقدمات درج کرواتی ہیں اور پھر رقم وصول کرنے کیلئے مردوں کو بلیک میل کرتی ہیں۔