اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے میں توسیع دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو الیکشن سمیت تمام کلیدی امور پر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نہیں نئی منتخب حکومت اگلے آرمی چیف کا انتخاب کرے ۔ جب تک جنرل قمر باجوہ کوعہدے پر توسیع دی جائے ۔
زبردست خبریں: عمران خان کا حکومت کو الیکشن تمام کلیدی امور پر مذاکرات کی دعوت نئی منتخب حکومت اگلے آرمی چیف کا انتخاب کرے جب تک جنرل قمر باجوہ کوعہدے پر توسیع دی جائے امریکہ عمران خان تعلقات میں بہتری کے آثارعمران خان کا بریک تھرو انٹرویو دنیا کامران خان کے ساتھ آج شب 9:30 pic.twitter.com/8LAhdayjTn
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 12, 2022
واضح رہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کے بعد نئے آرمی چیف نے آنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ چکے ہیں کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لینا چاہتے۔