لاہور : ملک میں میجر راجہ عزیز بھٹی کا 57 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ میجر راجہ عزیز بھٹی 1928 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں آزادی سے پہلے پاکستان کے ضلع گجرات کے گاؤں لڈیاں میں سکونت اختیار کرلی ۔
انہوں نے 1950 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔1965 کی پاک بھارت جنگ میں لاہور کے علاقے برکی میں کمپنی کمانڈر کے طور پر پوسٹ ہوئے. دشمن کو گھیرنے کیلئے میجر راجہ عزیز بھٹی نے اپنی پلاٹون کے ساتھ بی آر بی نہر پردفائی پوزیشن لی اور پانچ دن مسلسل بہادری سے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا ۔
انہوں نے دشمن کے لاہور پر قبضہ کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ دشمن ٹینک کا ایک گولہ میجرعزیزبھٹی شہید کےسینے پرآ لگااور وہ جام شہادت نوش کر گئے۔ میجر عزیز بھٹی کی جرت اور بہادری کے اعزاز میں ان کو نشان حیدر سے نوازا گیا.