لاہور: آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو سیاسی معاملات چھوڑ کر کرائم کنٹرول کرنے پر فوکس کرنے کا حکم دے دیا ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ 8 ماہ میں سنگین جرائم میں 2 سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 8 ماہ میں قتل ، اقدام قتل ، گینگ ریپ اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان حالات میں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو کرائم کنٹرول کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے گزشتہ ہفتے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جیز کو طلب کرکے سیاسی معاملات کو بالا طاق رکھ کر اصل کام پر توجہ دینے کی ہدایت کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدمعاشوں کے خلاف کاروائیاں حقائق کی بنیاد پر کرکے انکو سخت سزائیں دلوائی جائیں اور شہر میں امن وامان برقرار رکھنے اور عوام کو تحفظ کےلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں ۔
اس کے علاوہ 25 مئی کی انکوائری میں جلد بازی کی بجائے تمام حقائق اور شواہد اکٹھے کرکے نتیجے تک پہنچا جائے ۔