لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو دل کی تکلیف لاحق ہوئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کی تکلیف کے باعث شفقت محمود کو لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں آج ان کی انجیوگرافی ہو گی۔
شفقت محمود کے خاندانی ذرائع نے عوام سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ شفقت محمود کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
Unfortunately my old heart condition has landed me in the hospital again. Angiography is planned for today. Praying that all goes well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 12, 2022
یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں سال جون میں صحت کے مسائل کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدارت سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔