دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیاءکپ کے فائنل میچ میں شکست کے بعد کہا ہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا سری لنکا کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم شروع میں حاری ہوئے مگر راجا پاکسا کی بیٹنگ نے فرق ڈالا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈر بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے جبکہ فائنل جیسے اہم میچ میں ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی جس کے باعث شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے سری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پر راجا پاکسا کے 2 کیچ ڈراپ کئے جس کے بعد انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 170 رنز تک پہنچایا۔
پاکستانی ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں صرف 147 رنز ہی بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا ۔