فائنل میں 171 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے: سری لنکن کپتان 

09:18 AM, 12 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی: سری لنکن کپتان داسون شناکا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل جیسے اہم میچ میں 171 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ ہمارے باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ 
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان داسون شناکا نے کہا کہ جیت میں ہر کھلاڑی کا حصہ ہے جس کے باعث ہم چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے۔ 
سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر بھانوکا راجاپکسا نے کہا کہ پاکستان ایک ٹاپ ٹیم ہے اور اس نے اچھی باؤلنگ کی، بیٹنگ مشکل لگ رہی تھی، پلان کر کے عمل کیا اور میچ میں مومینٹم بنا کر کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 

مزیدخبریں