پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں

10:28 PM, 12 Sep, 2021

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس منفی آ گئی ہیں اور کیوی کھلاڑی پیر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

پاکستان کے دورے پر آئی 18 سال بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں، کیوی ٹیم ون ڈے سیریز تیاریوں کے لیے 13 ستمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹرینگ کا آغاز کرے گی۔

دوسری جانب ایک روز آرام کے بعد قومی کرکٹرز بھی پیر سے پریکٹس میں اِن ایکشن ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں کا ٹریننگ سیشن شام 4:30 بجے شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد گزشتہ روز پاکستان سرزمین پر قدم رکھا۔ کیوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔ مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہوگا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہو گی۔

مزیدخبریں