متحدہ عرب امارات نے ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی متعارف کروا دی

04:54 PM, 12 Sep, 2021

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نئی اسکیم متعارف کرا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے اماراتی شہریوں کے لیے وقت سے پہلے ریٹارمنٹ لینے کی نئی اسکیم یعنی گولڈن ہینڈ شیک پالیسی متعارف کرائی ہے۔

حکومت کی نئی پالیسی 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے وفاقی حکومت کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ لینے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ہے۔

اماراتی حکومت کے مطابق نئی اسکیم کا آغاز اگلے سال یعنی 2022 سے ہو گا اور اماراتی ملازمین کو اپنے کاروبار قائم کرنے کے لیے 6 سے 12 ماہ کے لیے اُن کی تنخواہ کا 50 فیصد بھی فراہم کیا جائے گا۔

اماراتی حکومت رواں ماہ یعنی پورے ستمبر میں آئندہ 5 دہائیوں کے منصوبوں کا اعلان کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں