انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان کیساتھ تعمیری روابط کی اشد ضرورت ہے:دفترخارجہ  

10:00 AM, 12 Sep, 2021

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستا ن کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کی اشد ضرورت ہے تاکہ جنگ زدہ ملک میں کسی بھی انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں امن و سلامتی کے قیام کا یہ بہترین موقع ہے، اس لئے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی میڈیا افغان صورتحال کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کے باعث پہلے ہی دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ پہلے ہی جاری ایک بیان میں پنج شیر میں پاکستانی مداخلت کے بارے میں بھارت کا بے بنیاد الزام دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر چکا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بد نیتی پر مبنی پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی وجہ سے اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔

مزیدخبریں