اسلام آباد : اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ آپ خود ہی اپنی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی دوسرا کبھی بھی آپ جیسا نہیں ہو سکتا اور یہی انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خامیاں سب میں ہوتی ہیں لیکن ان خامیوں کو سر پر سوار کر کے اپنی خوبیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
خود کو ہر حال میں مضبوط رکھیں اور آنے والی مشکلات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں زندگی خود بخود آسان لگے گی۔