لداخ کے متنازعہ مقام پر چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے

لداخ کے متنازعہ مقام پر چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے

لداخ: چین اور بھارت کی فوجیں آمنے سامنے آگئیں ،بھارتی فوج کی پانگ گونگ ٹسو جھیل پر موجودگی پر چینی فوج کے ساتھ تصادم ہوگیا ۔


رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج گشت پر تھے کہ ان کی چینی فوجیوں کیساتھ جھڑپ ہو گئی ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کو پانگ گونگ ٹسو جھیل کے قریب بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض تھا۔ اس جھیل کا دو تہائی علاقے پر چین کی حکمرانی قائم ہے۔

بعد ازاں بھارتی فوج کے ایک آفیسر کے مطابق اس طرح کے واقعات عموما فلیگ میٹنگ میںحل کر لیے جاتے ہیں ، بھارت علاقے میں فوجی مشقیں کررہا ہے تاہم بیجنگکو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔