وہاب ریاض کی  ٹیسٹ کرکٹ سے لمبی چھٹی 

08:54 PM, 12 Sep, 2019

کراچی :پاکستان کے معروف باﺅلر وہاب ریاض نے طویل دورانیے کی کرکٹ سے لمبی چھٹی لیتے ہوئے محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے امیدیں باندھ لیں ۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کیلئے طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کر لیا ،وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی 2019-20سے بھی اپنی دستبرداری کا اعلان کر دیا ،وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کیا ہے ۔

وہاب ریاض نے کہا محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا ،محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا ،اس سلسلے میں پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں