بھارت کی جارحانہ کاروائیوں سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں:صدر پاکستان

06:10 PM, 12 Sep, 2019

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی نے کہا بھارت کی جارحانہ کاروائیوں سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،بھارت ہوش کے ناخن لے ،بھارتی اقدامات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔


صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر ایوان کو مبارکبا د دیتا ہوں ،انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی طرف دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے کہا 90لاکھ کشمیریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک لاکھ سے زائد بھارتی فوج کی تعیناتی تشویشناک ہے ،اس معاملے پر عالمی برادری کی چشم پوشی دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہوگی،عارف علوی نے کہا پاکستان بھارت پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی ،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی تھی ،کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،ہم کسی موڑ پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، بھارت ہوش کے ناخن لے ،بھارتی اقدام عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،بھارت کی جارحانہ کاروائیوں سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا بھارتی حکومت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی ،انہوں نے کہا 50سال بعد مسئلہ کشمیر یو این کے خصوصی اجلاس میں زیر بحث لانا بہت بڑی کامیابی ہے ،بھارت مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہا ،یو این انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے جموں کشمیر پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کشمیر کے معاملے پر چین کی کوششوں کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیر اعظم کی جانب سے صدر ٹرمپ کے سامنے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

صدر پاکستان عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری کرکے سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،بھارت کی جارحانہ کاروائیوں سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے بھارتی پائلٹ کو حراست میںلیا گیا لیکن اگلے ہی دن وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پارلیمنٹ کے اس ایوان میں اسے رہا کرنے کا اعلان کر دیا ۔

صدر نے کہا بھارت ہوش کے ناخن لے ،بھارتی اقدام عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مبصر مشن بھیجے ،پاکستان عالمی قوانین کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں تخریبی کاروائی میں ملوث رہا ہے ،بھارتی جاسوس کلبھوشن کے سنگین جرائم کی پاداش میں فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراءاور وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان نے بھی شرکت کی ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی اجلاس میں شریک تھے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںصدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا شروع کر دیا ،اپوزیشن اراکین نے بھر پور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔

مزیدخبریں