صلاح الدین کیس کی تفتیش رحیم یارخان سے لاہور منتقل کر دی گئی

04:42 PM, 12 Sep, 2019

لاہور : صلاح الدین کیس کی تفتیش رحیم یارخان سے لاہور منتقل کردی گئی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین ہلاکت کیس کی تفتیش رحیم یارخان سے لاہور منتقل، ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ رحیم یارخان اور آر پی او بہاولپور کی درخواست پر تحقیقاتی مقام بدل دیا گیا ہے۔

سینئر آفیسر ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو تفتیشی آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ صلاح الدین کے والد نے بھی تفتیش لاہور منتقل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں