روزانہ اخروٹ کا استعمال موذی بیماریوں سے بچائو میں مددگار

روزانہ اخروٹ کا استعمال موذی بیماریوں سے بچائو میں مددگار
کیپشن: image by facebook

لاہور:خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاو کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔

اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

اس کے فوائد تو آپ نیچے پڑھ ہی لیں گے مگر سوال یہ ہے کہ آخر روزانہ کتنے اخروٹ کھانا صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں؟یہ جان لیں کہ زیادہ مقدار میں اخروٹ کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولنے یا بدہضمی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تو ایک دن میں 7 اخروٹ سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اتنی مقدار کھانا صحت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے مگر اس سے زیادہ کھانے کے نتیجے میں فائدے کی بجائے نقصان ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 10 گرام یا 7 اخروٹ کھانا سانس کے امراض، دماغی تنزلی اور ذیابیطس سے تحفظ کے ساتھ ساتھ کینسر سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں ، یہاں یہاں اس کے مزید فوائد آپ کو اسے آزمانے پر مجبور کردیں گے۔