اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ”آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز“۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںکل مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔