کراچی:پاکستانی سکینڈل کوئین اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہے۔
وینا ملک نے کہا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں، لیکن بات جب پاکستان بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہیں کیونکہ اگر حدود نہیں ہوتی تو سرحد پار جاکر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔
خاص طور پر جب بات مودی کی قیادت میں بھارت کے موجودہ حالات کی ہو، جہاں بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔ وینا ملک نے ماہرہ خان اورفردوس جمال تنازعے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا جب پوری انڈسٹری فردوس جمال کے خلاف ہوگئی تو مجھے برا لگا کیونکہ ہم سب ایک ہیں اورہماری انڈسٹری ایک یونٹ ہے۔
اگر آپ فردوس جمال کو برا کہیں گے تو آپ پوری انڈسٹری کو برا کہہ رہے ہیں،اسی طرح اگر ماہرہ خان کو برا کہیں گے تو پوری انڈسٹری کو برا کہیں گے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ عمر کے بارے میں بات کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔