شادی کا ایک وقت مقرر ہے، اس حوالے سے کبھی پریشان نہیں ہوتی ، یمنیٰ زیدی

11:30 AM, 12 Sep, 2019

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ شادی کا ایک وقت مقرر ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایکسٹرا رشتوں پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ جو خوبصورتی نکاح میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے کچھ بہتر سوچا ہو گا اس لیے انہیں اپنے رب پر پورا یقین ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ مجھے دقیانوسی سوچ کا حامل تصور کرتے ہوں گے لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ جیسی ہیں اس سے خوش ہیں، فلم میں کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں