حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

10:33 AM, 12 Sep, 2019

اسلام آباد: حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سردار رضا نے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہیں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سردار رضا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل ہو گئی۔ حکومتی موقف کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا۔

حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں۔ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائیگی۔

مزیدخبریں