واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نائن الیون کے زخموں کو نہیں بھولے، دشمن نے اب اگر ہمارے ملک کا رخ کیا تو ہم ہر جگہ اس کے پیچھے جائیں گے اور اب دشمن کے خلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئی۔
پینٹاگون میں نائن الیون کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں پہلے ہمارے طے شدہ امن مذاکرات ہونے تھے لیکن امریکی اہلکار اور گیارہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی میں نے وہ مذاکرات منسوخ کر دیے۔
Today and every day, we pledge to honor our history, to treasure our liberty, to uplift our communities, to live up to our values, to prove worthy of our heroes, and above all, to NEVER FORGET. #Honor911 pic.twitter.com/3xbEvl92py
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2019
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ اس حملے سے وہ اپنی طاقت ظاہر کریں گے لیکن انہوں نے تو اپنی کمزوری ظاہر کر دی۔ پچھلے چار دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔
امریکی صدر نے وضاحت کی کہ 'میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہا لیکن اب دشمن کے ساتھ وہ ہو گا جو کبھی نہیں ہوا'۔