واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کو امن مذاکرات کے تعطل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت فوجی کارروائیوں کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے باعث کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ طالبان نے سوچا کہ وہ اس حملے کے ذریعے اپنی طاقت کا اظہار کریں گے لیکن اصل میں انہوں نے اپنی کمزوری دکھائی ہے، گزشتہ 4 دنوں کے دوران ہم نے اپنے دشمن کو سخت طریقے سے نشانہ بنایا ہے، اس طرح نشانہ بنایا کہ اس سے پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کرتے لیکن اب دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔