کابل: طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور مرحلے کے لیے رضامندی کا عندیہ دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر اس بارے میں امریکی خبررساں ادارے کو بتایا،جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دوسرے مذاکراتی دور میں قیدیوں کے تبادلے یا رہائی کے ساتھ ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔
قبل ازیں رواں برس جولائی میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو چکا ہے۔