چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے

چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق تنازعات کی زد میں آگئے۔

چیف سلیکٹرانضمام الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش میں ہیں کہ انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے کہا کہ آپ نے میرے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بتاتے ہوئے اس کی صداقت پر بھی اصرار کیا ہے۔

دوسری جانب انضمام الحق نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا، الزام میرے لئے باعث تشویش ہے اور اس معاملے کو چیئرمین پی سی بی کے پاس لیکر جارہا ہوں۔

  

یاد رہے کہ انضمام الحق کو پی ایس ایل کی پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے پہلے ہی فارغ کیا جاچکا ہے۔