اداکارہ میرا ،نے ماہرہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

05:51 PM, 12 Sep, 2018

کراچی: اداکارہ میرا کو ماہرہ خان ایک آنکھ نہیں بھاتی تھیں اور اب ایسا وقت آگیا ہے کہ وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتیں۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ پرانا وقت نہیں جب اداکارہ میرا ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی تھیں، میرا نے ماہرہ خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے کبھی وہ ماہرہ کی ناک کو نشانہ بناتیں تو کبھی وہ انہیں اپنے سامنے کسی قابل ہی نہ سمجھتیں، ایک وقت وہ بھی آیا جب میرا نے ماہرہ کی مقبولیت کو ان کی بہترین پبلسٹی ٹیم کا کارنامہ قرار دیا -

اب   انہوں نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے بطور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا، ماہرہ خان کے اس نیک کام کو جہاں دیگر افراد نے سراہا وہیں اداکارہ میرا بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اداکارہ میرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کے افغان مہاجرین کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہتی ہوں۔

مزیدخبریں