بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلفیہ عزت پڑھائیں گے

 بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلفیہ عزت پڑھائیں گے

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کے روز جاتی امرا میں ادا کی جائے گی ،بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلیفہ عزت پڑھائیں گے،سابق خاتون اول کو اپنے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف برطانوی وقت کے مطابق شام پونے 6 بجے لندن پہنچیں گے اور بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پاکستان لائی جائے گی،پرواز لندن کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام سوا6 بجے اڑان بھرے گی اور جمعہ کی صبح 5 بجے 55 منٹ پر لاہور  پہنچے گی۔


ذرائع کے مطابق میت کےساتھ شہبازشریف اور اسما نواز پاکستان آئیں گے ،شریف خاندان کا کہنا ہے کہ حسن او رحسین کی وطن واپس کا فیصلہ کل ہوگاجبکہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلفیہ عزت پڑھائیں گے۔