سٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پربند

سٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پربند

کراچی:سٹاک ایکس چینج 237 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹاک ایکس چینج میں آج اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا۔کاروبار کے دوران100انڈیکس زیادہ سے زیادہ 40 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کم از کم 100انڈیکس40 ہزار 424 پوائنٹس کی سطح تک گیا تاہم کاروبار کا اختتام میں100 انڈیکس 40 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔


کاروبار کے دوران 6کروڑ 96لاکھ39ہزار 350حصص کا لین دین ہواجن کی مارکیٹ ویلیو3ارب78کروڑ 78لاکھ86ہزار 570ہے ۔