کلثوم نواز کی وفات، نواز شریف کی طبیعت خراب

01:33 PM, 12 Sep, 2018

لاہور: بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آمد اور تعزیت جاری ہے جب کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔

نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔

اس موقع پر جاتی امراء کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں