مریم نواز کی گفتگو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کی جائے، ترجمان (ن) لیگ

11:48 AM, 12 Sep, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیراطلات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا اور ان سے منسوب بیانات درست نہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ذرائع ابلاغ سے جاری بیانات مریم نواز نے نہیں دیے اور جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے درخواست کی کہ کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے اور میڈیا سے گزارش ہے کہ صرف ترجمان کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں۔

مزیدخبریں