شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے

10:25 AM, 12 Sep, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔شہباز شریف  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔

دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے پے رول پر رہائی کے دورانیے میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافے کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں